ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سعودی عرب میں کل پہلا روزہ، پاکستان میں چاند  کب نظر آنے کا امکان، محکمہ موسمیات نے بتا دیا   

moon sighted in Saudi arabaia
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ،خلیجی ممالک سمیت دیگر ممالک میں بھی ماہ رمضان کا چاند دیکھا گیا ہے،سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں کل دو اپریل بروز ہفتہ پہلا روزہ ہوگا۔

 ادھر محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ کل رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کی اچھی امید ہے،محکمہ موسمیات کا مزید کہناتھا کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع صاف اور موسم گرم رہے گا،ملک کے چند علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود ہونے کی توقع ہے، محکمہ موسمیات نے کہا کہ اسلام آباد میں نئے چاند کی عمر 31 گھنٹے 32 منٹ ہوگی