تحریک لبیک کے 7 کارکنان بری

1 Apr, 2022 | 08:57 PM

Imran Fayyaz

(جمال الدین جمالی)انسداد دہشت گردی عدالت نے تحریک لبیک کے 7 کارکنان کو بری کر دیا ۔

ملزمان میں  مفتی نسیم مُفتی عمر فاروق اور  الطاف سمیت دیگر کارکنان شامل ہیں ،انسداد دہشتگردی کی خصوصی  عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے  فیصلہ سنایا، کیس کی سماعت کے دوران  تحریک لیبک کے وکیل شہزاد احمد بھٹی اور  میاں محسن  ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے ۔ملزمان کیخلاف 2021 میں مانگا منڈی پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔

مزیدخبریں