شہریوں کے لئے بڑی خوشخبری

1 Apr, 2022 | 08:45 PM

Imran Fayyaz

(راؤ دلشاد) رمضان بازوروں محکمہ زراعت کی فئیر پرائس شاپس بھی آباد ہونے لگیں، رمضان بازار کے اخراجات کےلئے ساٹھ کروڑ جبکہ محکمہ زراعت کی فیئر پرائس شاپس کے لیے دس کروڑ کی گرانٹ جاری کردی۔

سٹی 42نے رمضان بازاروں میں فئیر پرائس شاپس پر اشیاء خورونوش قلت کا معاملہ اٹھایا تو حکومت کو بھی ہوش آگیا،رمضان بازاروں میں ایگرکلچر فئیر پرائس شاپس کے لئے 2ارب 43کروڑ کی گرانٹ کی منظوری دے دی گئی۔

لاہور کے رمضان بازاروں کی فئیر پرائس شاپس کے لئے 10کروڑ جاری کردی رمضان بازاروں میں فئیر پرائس شاپس پر 13ائٹمز کے لئے گرانٹ کی منظوری دی گئی۔ آلو،پیاز ،ٹماٹر ،بھنڈی،لیمبو،ادرک ،گھیا کدو پر سبسٹڈی دی گئی۔

پھلوں میں کیلا،سیب ،کھجور پر سبسٹڈی دی گئی، دال چنا اور بیسن پر سال 2021کے ریٹ پر فروخت ہوں گی، 13اشیائے خوردونوش اوپن مارکیٹ سےپچاس فیصد کم ریٹ پر فراہم کی جائیں گی۔318رمضان بازاروں میں فئیر پرائس شاپس کی گرانٹ ڈپٹی کمشنرز کو ارسال کردی تاہم ڈپٹی کمشنر مارکیٹ کمیٹی کو فنڈذ جاری کرنے کے مجاز ہوں گے۔
 

مزیدخبریں