رمضان کی آمد پر پیشہ ور گداگروں کی بھرمار،گلی محلوں میں پھیل گئے

1 Apr, 2022 | 07:43 PM

Imran Fayyaz

(فہد قیوم)رمضان کی آمد پر پیشہ ور گداگروں کی بھرمار، بھکاری ٹولیوں کی شکل میں گلی محلوں میں پھیل گئے، شہر کا کوئی چوک چوراہا اور مقام ایسا نہیں جہاں گداگروں سے واسطہ نہ پڑے۔

رمضان المبارک کی آمد پر پیشہ ور گداگر بھی ایکشن میں آ گئے، گداگر ٹولیوں کی شکل میں شہر بھر میں پھیل گئے اور آپس میں علاقے بانٹ لیے، گلی محلے ہوں یا بازار، چوک چوراہے، شہر کا کوئی بھی ایسا مقام نہیں جہاں گداگروں سے سامنا نہ ہو۔

لوگوں کی زیادہ سے زیادہ ہمدردیاں سمیٹنے کیلئے یہ خواتین اور بچوں کو ڈھال بناتے ہیں، انتظامیہ نے کئی بار کریک ڈاون کیا لیکن شہریوں کی ان سے جان نہ چھوٹ سکی۔پیشہ ور گداگروں نے مانگنے کے نئے طریقے ڈھونڈ لیے ، زیادہ تر اشیا بیچنے کی آڑ میں بھیک مانگتے ہیں جبکہ کچھ افراد ڈاکٹروں کے نسخے دکھا کر بے بسی کا ڈھونگ رچاتے ہیں۔انتظامیہ کے مطابق جب تک شہری ایسے عناصر کی حوصلہ شکنی نہیں کریں گے، اس ناسور کا خاتمہ نا ممکن ہے۔

مزیدخبریں