نگران وزیراعلیٰ پنجاب کون ہوں گے ؟

1 Apr, 2022 | 06:35 PM

Muhammad Zeeshan

ویب ڈیسک: سردار عثمان احمد خان بزدار کو نگران وزیر اعلی پنجاب مقرر کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق  گورنر ہاؤس میں سردار عثمان بزدار کو نگران وزیر اعلی پنجاب مقرر کرنے کے لئے نوٹیفیکیشن کی تیاری  کی جارہی ہے۔ سردار عثمان بزدار  نئے قائد ایوان کے انتخاب تک نگران وزیر اعلی پنجاب کی حیثیت سے فرائض سرانجام دیں گے۔

واضح رہے کہ  آج اس وقت تمام افوہیں دم توڑ گئیں جب گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا استعفا منظور کیا ۔سوشل میڈیا پر خبریں گرم تھیں کہ وزیراعظم عمران خان تحریک عدم اعتماد سے پہلے عثمان بزدار کا استعفا منظور کروانا نہیں چاہتے جس پر پرویز الہیٰ کو بھی شدید تشویش تھی۔ لیکن آج چودھری سرور نے وزیراعظم کے مشورے اور اجازت سے عثمان بزدار کا بطور وزیراعلیٰ پنجاب استعفا منظور  کرلیا۔ جس کے بعد تمام چہ مگوئیاں دم توڑ گئیں۔ اس کے ساتھ ہی پنجاب اسمبلی کا اہم اجلاس بھی دو اپریل کو طلب کرلیا گیا ہے۔  

قبل ازیں   گورنرپنجاب چودھری محمد سرور سے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی ملاقات ہوئی۔ گور نر  نے استعفے کی تصدیق کا قانونی عمل مکمل  کرنے  کے لئے وزیراعلی کو گورنرہاؤس مدعو کیا۔عثمان بزدار کی جانب سے استعفے کی تصدیق کے بعد   قانونی عمل مکمل  ہوا۔ جس کے بعد گورنر پنجاب نے عثمان بزدار   کے استعفے کی منظوری پر دستخط کئے۔  
وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد گورنر نے نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت بھی کر دی۔

مزیدخبریں