شہزاد : عوام پر بجلی گرا دی گئی ۔ سوزوکی کے بعد جاپانی کمپنی یاماہا نے دوماہ کے بعد مختلف ماڈلز کی موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں اچانک بڑا اضافہ کردیا۔
وائی بی زیڈ 125کی قیمت میں ساڑھے دس ہزار کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد بائیک کی قیمت دو لاکھ سے بڑھ کر دو لاکھ 10 ہزار 500 ہوگئی ہے ب ۔وائی بی 125 زیڈ ڈی ایکس کی قیمت میں 10 ہزار کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد بائیک کی قیمت 2 لاکھ 16 ہزار سے بڑھ کر 2 لاکھ 26 ہزار ہوگئی ہے۔ اوروائی بی آر 125 کی قیمت میں 9 ہزار کا اضافہ ہونے سے بائیک کی قیمت 2 لاکھ 23 ہزار سے بڑھ کر 2 لاکھ 32 ہزار ہوگئی ہے ۔ اسی طرح وائی بی آر 125 جی کی قیمت میں 10 ہزار کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد بائیک کی قیمت 2 لاکھ 32 ہزار سے بڑھ کر 2 لاکھ 42 ہزار ہوگئی ہے اسی وائی بی آر 125G لیمیٹڈ ۔ کی قیمت میں 10 ہزار کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد بائیک کی قیمت 2 لاکھ 35 ہزار سے بڑھ کر 2 لاکھ 45 ہزار ہوگئی ہے۔