ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور :ساتھی اہلکاروں نے کانسٹیبل کو بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا

لاہور پولیس کے کانسٹیبل کیساتھ مبینہ بدفعلی
کیپشن: Constable Lahore Police
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری :لاہور کے علاقے جی او آر 2 میں سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکار کیساتھ مبینہ بدفعلی کا واقعہ پیش آگیا۔

تفصیلات کے مطابق  کانسٹیبل زاہدحسین نے اندراج مقدمہ کے لئے تھانہ لٹن روڑ  میں درخواست دی ہے۔ درخواست میں متاثرہ کانسٹیبل زاہد  نے موقف اپنایا کہ وہ جی او آر 2 میں سکیورٹی ڈیوٹری سرانجا م دے رہا تھا۔ اس دوران ساتھی کانسٹیبل علی حسن اور کانسٹیبل ثاقب نے ساتھی سمیت مل کر مجھے نشہ آور چیز سنگھائی۔ جس کی وجہ سے میں بے ہوش ہوگیا۔بے ہوش ہونے پر تینوں اہلکاروں نے مجھے مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنایا۔ 

دوسری جانب  درخواست موصول ہونے کے بعد واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ متاثرہ اہلکار کو طبی معانئے کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔  پولیس کے مطابق تینوں اہلکار لٹن روڑ کے قریب جی او آر 2 میں سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات  تھے۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor