(ویب ڈیسک) وزیراعظم کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیلئے بھیجی گئی سمری مسترد کر دی گئی۔
تفصیلات کےمطابق وزیراعظم عمران خان نے مہنگائی کے ستائے عوام کو ریلیف دیتے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی۔ سمری میں ڈیزل کی قیمت میں 68 روپے 87 پیسے اور پیٹرول کی قیمت میں 55 روپے 78 پیسے فی لیٹر تک اضافے کی سفارش کی گئی، سمری کی منظوری کی صورت میں پیٹرول کی نئی قیمت 205 روپے اور ڈیزل کی قیمت 213 روپے فی لیٹر ہونا تھی۔
وزیراعظم نے عوام کو ریلیف دینے کے لیے اوگرا کی سمری مسترد کی۔ حکومت قیمتوں میں اضافہ نہ کرکے 33 ارب روپے اضافی سبسڈی برادشت کرے گی۔ حکومت کو سبسڈی اور ریونیو کا مجموعی طور پر خسارہ 63 ارب روپے ہو گا۔
واضح رہے کہ وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کیا۔وزارت خزانہ کا کہناتھا کہ یکم سے 15 اپریل تک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہیں گی۔ پٹرول کی قیمت 149 روپے 86 پیسے ،ہائی سپیڈڈیزل کی قیمت 144 روپے 15 پیسے برقرارہے۔