ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی ’’متنازعہ آڈیو ‘‘ لیک ہوگئی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان
کیپشن: CM KPK Mehmood Khan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی اپنے عہدیداروں کو احتجاج کرنے پر اُکسانے کی آڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔ جس میں وہ وزیراعظم کے کہنے پر اپنے وزراء کو اہم ہدایات جاری کررہے ہیں۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان  کا وائس میسج میں کا کہنا تھا کہ وہ یہ ہدایات وزیراعظم کے کہنے پر دے رہے ہیں کہ آج سے  سارے وزراء اپنے اپنے حلقوں میں نماز کے بعد ریلیاں منعقد کریں اور ضمیر فروش ایم این ایز کی تصاویر بھی ساتھ رکھیں۔

وائس میسج میں وزیراعلیٰ محمود خان  کو یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ منحرف ارکان کے خلاف ریلیاں نکالیں، ایک تو بلدیاتی انتخابات میں جیتنے کی خوشیاں منائیں، دوسرا منحرف ارکان کے خلاف مردہ باد کے نعرے لگائیں۔

وائس میسج میں محمود خان نے بتایا کہ مجھے وزیراعظم نے کال کی تھی، بہت بڑی ریلیاں نکالنی ہیں آج نماز کے بعد، یہ پرائم منسٹر کا حکم ہے۔ وزیراعظم سے اظہار یکجہتی اور غداروں کے خلاف نعرے لگانے ہیں۔

محمود خان کا وائس میسج میں مزید کہنا ہے کہ یہ نعرے بھی لگائیں کہ یہ لوگ غدار ہیں، امریکا کے خلاف بھی نعرے لگائیں، احتجاج کی ویڈیوز میرے ساتھ شیئر کرنی ہیں تاکہ ہم سوشل میڈیا اور میڈیا پر کوریج دیں۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor