4 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

1 Apr, 2022 | 12:52 PM

Muhammad Zeeshan

آزاد نہڑیو: سندھ حکومت نےچار اپریل بروز پیر کو عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق 4اپریل کو شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی منائی جائے گی۔

چیف سیکرٹری سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر صوبے کے تمام سرکاری و نیم سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔تمام سرکاری و نیم سرکاری محکموں تعلیمی اداروں، خودمختار کارپوریشنز اورحکومت سندھ کے زیرکنٹرول لوکل کونسلز میں عام تعطیل ہوگی، تاہم اس کا اطلاق لازمی سروس کے اداروں پر نہیں ہوگا۔

مزیدخبریں