ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یورپی ملکوں کو گیس کا بل روبل میں ادائیگی کرنیکی مہلت ختم، روس نے وارننگ دیدی

gas pipe lines to EU
کیپشن: gas pipe lines to EU
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : روس کی جانب سے یورپی ملکوں کو گیس کا بل  روبلز میں ادائیگی کرنے کی مہلت ختم،  کنٹریکٹ روک دئیے جانے کا خدشہ،  یورپی یونین کی پابندیوں کا جواب دینگے روس نے وارننگ دیدی۔

 رپورٹ کے مطابق روسی وزارت خارجہ کے سینیئر عہدیدار نیکولائی کوبرینائٹس نے کہا ہے کہ یورپی یونین کو روس پر عائد کی جانے والی پابندیوں کا جواب دیا جائے گا۔ یورپی یونین کے اقدامات کا جواب دیا جائے۔ برسلز کی جانب سے غیرذمہ دارانہ طور سے عائد ہونے پابندیاں عام یورپیوں کی زندگی پر اثرانداز ہو رہی ہے

 یادرہے روسی صدر ولادیمیر پوتن نے روس سے  گیس خریدنے والے یورپی ممالک سے کہا ہے کہ وہ ادائیگی روبلز یعنی روسی کرنسی میں کریں یا پھر ان کے کنٹریکٹ روک دیے جائیں گے۔
یورپی ممالک کی حکومتوں نے روسی صدر پوتن کے اس الٹی میٹم کو مسترد کر دیا جبکہ دنیا میں سب سے زیادہ روسی گیس خریدنے والے جرمنی نے اس کو بلیک میلنگ قرار دیا۔
اس وقت امریکہ روس پر دباؤ ڈالنے کے لیے اقدامات کر رہا ہے جن میں یورپی یونین اس کا ساتھ دے رہی ہے، ماہرین کے مطابق روسی صدر کی شرط سے یورپی ممالک پر اثر پڑے گا۔
 24 فروری کو روس کی جانب سے یوکرین پر ہونے والے حملے میں اب تک ہزاروں کی تعداد میں افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور لاکھوں نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوئے ہیں جبکہ اس حملے کے بعد امریکہ اور روس کے براہ راست ایک دوسرے کے سامنے آنے کے خدشات بھی بڑھ گئے ہیں۔
خیال رہے یوکرین پر روس کے حملے کے بعد امریکہ نے روس پر معاشی پابندیاں عائد کر دی تھیں تاہم یورپی ممالک روس سے گیس خریدتے ہیں، روسی گیس کا سب سے بڑا خریدار جرمنی ہے، نارڈ ٹو منصوبے کے تحت روسی گیس پائپ لائن کے ذریعے جرمنی پہنچتی ہے۔