عمران خان پر قاتلانہ حملے کا منصوبہ،سکیورٹی بڑھا دی گئی:فواد چودھری

1 Apr, 2022 | 12:04 PM

 ویب ڈیسک : وفاقی وزیر اطلاعات  فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سکیورٹی ایجنسیوں کی رپورٹ کے مطابق  وزیراعظم عمران خان پر حملے کا منصوبہ سامنے آیا ہے جس کے بعد سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔ 

وفاقی وزیرفواد چوہدری نے ٹوئٹر پر بتایا کہ سکیورٹی ایجنسیوں نے رپورٹ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان پر حملے کا منصوبہ سامنے آیا ہے، ایجنسیوں کی رپورٹس کے بعد حکومتی فیصلے کے مطابق وزیراعظم کی سکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ 

  سیکیورٹی ایجنسیوں نے رپورٹ کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان پر قاتلانہ حملےکا منصوبہ سامنے آیا ہے، ان رپورٹس کے بعد حکومتی فیصلے کے مطابق وزیر اعظم کی سیکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ  دو روز قبل پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی جان کو خطرہ ہے۔

مزیدخبریں