ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکارہ دیامرزا شادی کے دو ماہ بعد حاملہ، تصویر وائرل ہوگئی

اداکارہ دیامرزا شادی کے دو ماہ بعد حاملہ، تصویر وائرل ہوگئی
کیپشن: diamirza
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)بالی ووڈانڈسڑی معروف اداکارہ جنہوں نے اپنی اداکاری کی صلاحتیوں سے فلم نگری میں منفرد مقام حاصل کیا اور کئی کامیاب فلمیں کیں جو ان کی وجہ شہرت بنیں،اداکارہ دیا مرزا کی نے دو ماہ قبل دوسری شادی کی تھی،ان کی ایک ایسی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں وہ امید سے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  بھارتی اداکارہ اور بالی ووڈ میں نمایاں اور خاص مقام حاصل کرنے والی اداکارہ دیامراز کی نئی تصویرمنظرعام پر آئی جس کو دیکھ کر ان کے مداح بھی حیران رہ گئے، بالی ووڈ اداکارہ نے رواں سال فروری کے ماہ میں دوسری شادی کی تھی،سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس نئی تصویر سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ جلد ہی ان کے ہاں نئے مہمان کی آمد متوقع ہے،اداکارہ نے بزنس مین ویبھوو ریکھی سے دوسری شادی کی اور ان کی شادی کی تصاویر وائرل ہوئیں تھیں۔

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دیا مرزا کی شادی کی تقریب ممبئی میں کے علاقے باندرہ میں بزنس مین ویبھوو ریکھی کے گھر ہوئی تھی جس میں فیملیز کے علاوہ اداکارہ ادیتی راؤ حیدری اور جیکی بھگنانی بھی شریک ہوئے، دیا مرزا نے شادی کے موقع پر روایتی سرخ رنگ کا عروسی جوڑا زیب تن کیا جبکہ ان کے شوہر  ویبھوو ریکھی سفید شلوار قمیض اور واسکٹ پہنی تھی۔دونوں کی جوڑی نے تقریب سے باہر میڈیا کے سامنے آئے اور تصاویر کھنچوائیں جبکہ اداکارہ دیا مرزا نے میڈیا کے نمائندوں کو اپنے ہاتھوں سے مٹھائی کھلائی، اس موقع پر زندگی کے نئے سفر کے حوالے سے خوشی ان کے چہرے پر عیاں تھی۔

View this post on Instagram

A post shared by Voompla (@voompla)

M .SAJID .KHAN

Content Writer