(سٹی42) بالی ووڈانڈسٹری کےمشہور لیجنڈری بھارتی اداکار مرحوم قادر خان کے گھر صف ماتم بچھ گئی، مرحوم اداکار کے بڑے بیٹے کا انتقال ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ انڈسٹری کے لیجنڈری بھارتی اداکار مرحوم قادر خان کے اہلخانہ غم سے نڈھال ہیں، مرحوم اداکار کے عزیزواقارب اور گھر ان کی موت کا صدمہ ابھی تک نہیں بھولے تھے کہ ان کے بڑے بیٹے کا بھی انتقال ہوگیا، کینیڈا میں مقیم ان کے بڑے بیٹے عبدالقدوس خان کی موت کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی،عبدالقدوس خان کی موت کی خبر ایک پاپارازی سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے دی گئی ہے جبکہ اس حوالے سے اہلِ خانہ کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔عبدالقدوس خان، قادر خان کے سب سے بڑے بیٹے تھے۔قادر خان کے دو بیٹے حیات ہیں جن کے نام سرفراز خان اور شاہ نواز خان ہیں۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ اداکار قادر خان کا کینیڈا کے ایک ہسپتال میں انتقال ہو گیا تھا، ان کے بیٹے سرفراز خان نے ان کی موت کی تصدیق کی ہے۔80 اور 90 کی دہائیوں میں قادر خان گوندا اور انیل کپور کے ساتھ کئی فلموں میں دکھنے والے ادکار رہے۔سال 1973 میں راجیش کھنہ کی فلم 'داغ' سے بالی وڈ میں قدم رکھنے والے قادر خان نے 300 سے زیادہ فلموں میں کام کیا۔