انڈین کرکٹ بورڈ کا پاکستانی ٹیم، شائقین کو ویزے دینے سےمتعلق بیان جاری

1 Apr, 2021 | 08:45 PM

M .SAJID .KHAN

(حافظ شہباز)ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے لیے پاکستانی ٹیم اور شائقین کے ویزوں کی یقین دہانی کے لئے انڈین بورڈ نے ایک ماہ کا وقت مانگ لیا.

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی بورڈ اجلاس میں انڈین کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی اور پی سی بی حکام کو ویزوں کے معاملے پر تحریری طورپر یقین دہانی کرانے کے لیے ایک ماہ کا وقت مانگ لیا،ذرائع کے مطابق انڈین بورڈ نے کرکٹ کی ورلڈ باڈی کو آگاہ کیا ہے کہ ہماری حکومت کے ساتھ پاکستانی ویزوں کے معاملے پرمثبت بات جاری ہے اور اس حوالے سے ہمیں مثبت اشارے ملے ہیں۔

ویزوں کے لیے انڈین بورڈ زبانی طور پر یقین دہانی کرانے کو تیار ہے،تاہم پی سی بی نے آئی سی سی سے تحریری یقین دہانی مانگ رکھی ہے ۔جس پر انڈین بورڈ نے ایک ماہ کا وقت مانگا ہے، آئی سی سی حکام پرعزم ہیں کہ پاکستانی ٹیم، بورڈ آفیشلز،صحافیوں اور شائقین کو ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے لئے بھارتی ویزے مل جائیں گے۔

واضح رہے کہ قبل ازیں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی قومی کرکٹ ٹیم کی شرکت کے حوالے سے اہم ہیش رفت ہو ئی تھی ، بی سی سی آئی نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لیے پاکستان ٹیم کو ویزے جاری کرنے کے لیے آئی سی سی کو یقین دہانی کرا ئی تھی، بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھاکہ انڈین بورڈکو پاکستانی ٹیم کو ویزے جاری کرنے کے حوالے سے گرین سگنل مل گیا ہے۔

یادرہے کہ پی سی بی نے آئی سی سی سے 31مارچ تک قومی ٹیم کے ویزوں کے حوالے سے کلئیرنس مانگ رکھی تھی۔اس معاملے پر ترجمان پی سی بی کا کہنا تھاکہ ابھی تک ہمیں آئی سی سی نے کوئی جواب نہیں دیا۔

مزیدخبریں