ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ائیر ہوسٹس کو شہری سے دوستی مہنگی پڑ گئی، قابل اعتراض تصاویر اپ لوڈ

Air Hostess Case
کیپشن: Air Hostess Case
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (جمال الدین) ائیر ہوسٹس کو شہری سے دوستی کرنا مہنگا پڑ گیا، قابل اعتراض تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیں، ائیر ہوسٹس انصاف کیلئے سیشن عدالت پہنچ گئی۔

آج کل ہم اپنے معاشرے میں دیکھیں تو لڑکے اور لڑکی کے میں دوستی کی روایت عام ہوتی جارہی ہے جیسے فرینڈ شپ کہا جاتا ہے، لیکن اس کے اکثر بہت سے نقصانات سامنے آئے ہیں، ماہرین کا کہنا ہے کہ مرد اور عورت دوست نہیں ہوسکتے کیونکہ جنسی تعلق ہمیشہ بیچ میں آجاتا ہے۔

ائیر ہوسٹس کو شہری نے بدنام کر دیا، قابل اعتراض ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دیں، ائیر ہوسٹس مہوش ملک انصاف کیلئے سیشن عدالت پہنچ گئی۔خاتون نے موقف اپنایا ہے کہ ملزم عمر فاروق نے میرا فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک کیا، اکاؤنٹ ہیک کرنے کے بعد ایئر ہوسٹس کی قابل اعتراض تصاویر اپ لوڈ کردیں، ملزم کے اقدام سے معاشرے میں میری بدنامی ہوئی۔

دوسری جانب مرکزی ملزم کے والد عبد الرزاق نے سیشن عدالت میں ضمانت کی درخواست دائر کردی۔ایڈیشنل سیشن جج حماد حسین نے سماعت کی، ایف آئی اے کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ مرکزی ملزم عمر فاروق ملک سے باہر ہے، عمر فاروق کا والد عبد الرزاق بیگناہ ہے۔ ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ملزم عبد الرزاق کی درخواست واپس لینا چاہتے ہیں ایف آئی اے نے ملزم کو بیگناہ قرار دے دیا، اب ضمانت کرانے کی ضرورت نہیں رہی۔ عدالت نے درخواست ضمانت واپس لینے پر نمٹا دی۔

Sughra Afzal

Content Writer