برائلر گوشت کھانے والوں کیلئے بری خبر

1 Apr, 2021 | 05:01 PM

M .SAJID .KHAN
Read more!

(سعید احمد سعید)برائلر گوشت کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ، مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ نرخ نامے میں 10 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا.

تفصیلات کے مطابق برائلر کی قیمتوں میں ہونے والی کمی کو بریک لگ گئی۔برائلر گوشت کی قیمتوں میں ایک بار پھر سے اضافہ ہوگیا، مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 10 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا، مرغی کا گوشت 306 روپے سے بڑھ کر 316 روپے فی کلو ہو گیا، زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 210روپے جبکہ پرچون ریٹ 218روپے فی کلو جاری کیا گیا جبکہ فارمی انڈوں کا گزشتہ ایک ماہ سے 166 روپے فی درجن سرکاری نرخ نامہ برقرار رکھا گیا۔انڈوں کی پیٹی 4860 روپے کی ہو گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی تھی، قیمت میں 7 روپے کمی ہونے پر برائلر گوشت306 روپے فی کلو میں فروخت ہوا تھا۔شہریوں کاکہناہے کہ برائلر گوشت مزید سستا ہونا چاہئے کیونکہ مرغی کا گوشت بھی عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوچکا ہے۔ماضی میں مرغی کے گوشت کی قیمت اتنی زیادہ نہیں ہوتی تھی جتنی اب ہے ویسے بھی بیف اور مٹن کا تو عام آدمی صرف خواب ہی دیکھ سکتا ہے۔حکومت قمتیں کنٹرول کرنے کے حوالے سے فوری اقدامات کرے اور ان وجوہات کی نشاندہی کر کے تدارک کرے جن کی وجہ سے برائلر گوشت کی قیمت اس قدر بڑھتی جا رہی ہے۔

یادرہے کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی ہے,پیٹرول ایک روپے 55 پیسے فی لیٹر سستا کیاگیا،ہائی اسپیڈ ڈیزل 3 روپے سستا،مٹی کا تیل ایک روپے 55 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل ایک روپے 56 پیسے فی لیٹر سستا کیاگیا،وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کا اعلان گزشتہ روز کیاتھا۔
 
 

مزیدخبریں