(جنید ریاض)ایک طرف تعلیمی ادارے بند تو دوسری طرف حکومت نے پروفیشنل امتحانات لینے کی اجازت دے دی،طلباء نے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف پبلک فنانس اکاؤنٹس کو کورونا کے دوران بڑے شہروں میں امتحانات لینے کی اجازت دینے پر تشویش کا اظہار کردیا ۔
تفصیلات کےمطابق کورونا آوٹ آف کنٹرول حکومتی پالیسی سے طلباء کی زندگی داو پر لگ گئی۔ ایک طرف تعلیمی ادارے بند تو دوسری طرف حکومت نے پروفیشنل امتحانات لینے کی اجازت دے دی ۔ پاکستان انسٹیٹیوٹ آف پبلک فنانس اکاؤنٹس کے زیر اہتمام پروفیشنل ڈگری کا امتحان لیا جائے گا۔امتحان 10 سے 15 روز تک جاری رہے گے۔طلباء کا کہنا ہے کہ امتحانات لاہور سمیت پنجاب کے بڑے شہروں میں کرانے کی اجازت دی گئی ہے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ کے بغیر امتحانات دینے کیسے پہنچیں گے،پروفیشنل امتحانات کے دوران کیا کورونا نہیں پھیلے گا۔کورونا کی دی جانے والی چھٹیوں کے دوران امتحانات منسوخ کئے جائیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روزوحدت روڈ پر واقع پروگرام مانیٹرنگ اینڈ ایمپلی منٹیشن یونٹ کے آفس میں صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کی زیر صدارت سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو ڈیجٹلائز کرنے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں سیکرٹری سکولز ایجوکیشن غلام فرید نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے تمام ذیلی اداروں کا ریکارڈ آن لائن کرنے کے حوالے سے کیے جانےوالے اقدامات کو بھی زیر غور لایا گیا۔صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کا کہنا تھا کہ دسمبر 2021 تک سکول ایجوکیشن کے تمام اداروں کو آن لائن کردیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ اساتذہ کی ریٹائرمنٹ، تبادلے ، حاضری اور انرولمنٹ سمیت دیگر معاملات ایک ایپلی کیشن پر ہوں گے۔اجلاس میں قائداکیڈمی، پیک اور پیف اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔