ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کویت کا پاکستانیوں کیلئے نوکریوں کا اعلان

کویت میں پاکستانیوں کیلئے نوکریاں
کیپشن: Kuwait
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کویت کے وزارت صحت نے پاکستانی شہریوں کے لئے ملازمتوں کا اعلان کردیا ہے۔پاکستان سے تعلق رکھنے والے طب سے وابستہ افراد کی اشد ضرورت ہے۔

کویتی میڈیا کے مطابق وزارتِ صحت کی جانب سے ایک اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے طب سے وابستہ افراد کی اشد ضرورت ہے۔ وزارت صحت کویت کی جانب سے اسامیوں کیلئے جو اشتہار جاری ہوا ہے اس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانی ڈاکٹر و طبی عملے کی اشد ضرورت ہے۔سعودی عرب کی پاکستانیوں سمیت غیر ملکیوں کیلئے نئی سہولتیں

اشتہار کے مطابق شعبہ طب سے وابستہ افراد کے لئے 45 سال کی عمر مقرر کی گئی ہے۔ اُن افراد کا مذکورہ اسامی پر کم از کم پانچ سال کا تجربہ اور متعلقہ شعبے میں اعلیٰ تعلیم یافتہ ہونا بھی لازمی ہے۔

وزارت صحت اور اوورسیز ملازمین کارپوریشن کی جانب سے خواہش مند افراد کے لئے لنک بھی جاری کیا گیا ہے۔ جہاں وہ اپنی تمام تر تفصیلات فراہم کرسکتے ہیں۔ درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ 20 اپریل 2021 ہے۔