ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیٹوں کا ماں پر ڈنڈوں سے بہیمانہ تشدد

بیٹوں کا ماں پر تشدد
کیپشن: Mother Torture
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: بد بخت بیٹوں کا سگی والدہ پر مبینہ تشدد، بیٹوں نے جگہ کے احاطے کی وجہ سے تشدد کا نشانہ بنایا تشدد کے دوران ٹنڈو  سے مار کر لہولہاں کردیا۔

یاد رہے کہ خواتین پر ظلم و تشدد معاشرتی برائی اور قانوناً جرم ہے، جائیداد کا جھگڑا، گھریلو مسائل کی شکار مظلوم خواتین معاشرے میں ذلت وخواری کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ نوجوان نسل اپنے بوڑھے ماں باپ کا سہارا بننے کی بجائے جائیدادکے حصول کیلئے ہر رشتے ناتے کو بھول جاتے ہیں اور ایک لمحے کیلئے بھی نہیں سوچتے کہ ہمارے ماں باپ نے کیسے سخت محنت سے پال پوس کر بڑا کیا ہے۔ 

جائیداد کے نشے نے مقدس رشتوں کی پہچان بھلا دی، لیاقت پورکے علاقے میں افسوس ناک واقعہ میں پیش آیا، جہاں سنگ دل بیٹوں نے اپنی ہی ماں کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناڈالا۔ متاثرہ خاتون رضیہ بی بی کی بیٹوں کے تشدد کے باعث انگلی ٹوٹ گئی اور اندرونی چوٹیں بھی آئیں. رضیہ بی بی کا کہنا تھا اس کے بیٹوں شبیر، دستگیر اور شفیق نے تشدد کا نشانہ بنایا. رضیہ بی بی رضیہ بی بی چک نمبر 15 اے کی رہائشی ہے۔

عورت جو ماں ہے، بہن ہے، بیوی ہے اور بیٹی ہے، اس کے باوجود عورت کو پرانے اور بے بنیاد نظریات کی بناہ پر ظلم کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے بہت سے اقدامات کیے گئے لیکن اس کے باوجود پاکستان میں خواتین پر تشدد، قتل غارت کے واقعات روز بہ روز بڑھ رہے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ایسے گھناؤنے واقعات کی روک تھام کے لئے مجرموں کو سرعام عبرتناک سزائیں دی جائیں۔ 

واضح رہےگزشتہ ماہ 45 سالہ شہزادی بی بی کو اس کے بیٹے احمد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا  تھااور موقع سے فرار ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی،جنہوں نے فرانزک ماہرین کی مدد سے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے ہیں۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ابتدائی تحقیقات کے دوران واقعہ گھریلو جھگڑے کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے، تاہم مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردی گئی ہے جبکہ مختلف پہلوؤں پر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔