ثناءخان کی برج خلیفہ میں سونے کی پرت والی کافی پینے کی تصویر وائرل

1 Apr, 2021 | 12:27 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک) سابق بالی ووڈ اداکارہ ثناءخان کی سونے کی پرت والی کافی پینے کی تصویر وائرل ہو گئیں۔ تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ثناءخان دنیا کی سب سے اونچی عمارت برج خلیفہ میں اپنے شوہر کے ساتھ موجود ہیں ۔ تصویر میں ثناءخان کے ہاتھ سونے کی پرت والی کافی کا کپ بھی ہے جسے وہ مزے سے پی رہی ہیں۔
گزشتہ سال شوبز چھوڑ کر مذہب کی طرف راغب ہونے والی سابقہ بالی ووڈ اداکارہ ثناءخان کی دنیا کی سب سے اونچی عمارت برج خلیفہ میں سونے کی پرت والی کافی پینے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیںجن میں ان کے ہمراہ ان کے شوہر مفتی انس بھی موجود ہیں۔

ثناءخان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں بتایا کہ ’ان کے شوہر مفتی انس نے انہیں برج خلیفہ میں ناشتہ کروانے کا سرپرائز دیا۔سابق بالی ووڈ اداکارہ نے کہا کہ شوہر کے اس خوبصورت سرپرائز پر وہ بہت خوش ہیں۔
واضح رہے کہ ثناء خان نے گزشتہ سال بھارتی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والے مفتی انس سے شادی کی تھی۔بگ باس سیزن 6 سے شہرت پانے والی بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ ثناءخان نے اپنی شادی سے قبل اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔اس موقع پر ثناءخان کا کہنا تھا کہ اب وہ اپنی زندگی انسانیت کی خدمت میں اور اللّٰہ تعالیٰ کے احکامات کے مطابق گزاریں گی۔

مزیدخبریں