حکومت کا 14 اپریل تک لاک ڈاؤن برقرار رکھنے کا فیصلہ

1 Apr, 2020 | 11:44 PM

Malik Sultan Awan

(سٹی 42) وفاقی حکومت کا ملک بھر میں لاک ڈاؤن 14اپریل تک بڑھانےکا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے یکم سے14اپریل تک لاک ڈاؤن کی موجودہ صورتحال کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے وفاقی وزیر اسد عمر نے پریس کانفرنس میں میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کیا۔ نیشنل کمانڈ کوآرڈینشن کمیٹی میں کیے گئے فیصلوں سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ آج فیصلہ ہوا ہے کہ یکم سے14اپریل تک موجودہ صورتحال کو جاری رکھا جائے گا،14اپریل سے پہلےاین سی سی میٹنگ میں بندشیں رکھنے نہ ہٹانے کافیصلہ ہوگا۔ وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے فیصلہ تمام صوبوں کی مشاورت سے کیا گیا ہے کھانے پینے اور ادویات کی صنعتوں کو کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں