(سعید احمد سعید) حکومت نے اندرون ملک فلائیٹ آپریشن پر پابندی میں مزید 11اپریل تک توسیع کر دی، توسیع کے حوالے سے سول ایوی ایشن نے بھی نوٹم جاری کر دیا۔
سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹم کے مطابق حکومت نے اندرون ملک پروازوں پر پابندی میں مزید 11اپریل تک توسیع کر دی، جبکہ اسلام آباد سے سکردو دو طرفہ فلائیٹ آپریشن بحال رہے گا۔ اور اس کے ساتھ کارگو طیاروں کو آپریشن جاری رکھنے کی اجازت ہو گی۔ باقی تمام مسافر پروازیں 11اپریل تک معطل رہیں گیں، فیصلہ کرونا وائرس کے سدباب کے لیے جاری مہم کو کامیاب بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔
اندرون ملک فلائیٹ آپریشن پر پابندی برقرار
1 Apr, 2020 | 09:50 PM