ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہبازشریف کا تبلیغی جماعت کے افراد کے ساتھ بدسلوکی کی مذمت

شہبازشریف کا تبلیغی جماعت کے افراد کے ساتھ بدسلوکی کی مذمت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمر اسلم)مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا تبلیغی جماعت کے افراد کے ساتھ بدسلوکی کی مذمت کہتےہیں کہ دین کی خدمت کرنے والے افراد کے ساتھ مجرموں جیسا سلوک ناقابل قبول ہے، معذرت کی جائے ،تبلیغی جماعت پر تشدد اور گرفتاریوں کا سلسلہ قابل مذمت اور افسوسناک ہے۔ 
میاں شہبازشریف کاکہناتھاکہ تشدد کرنے سے کورونا ختم نہیں ہوگا،حکومت کا فرض تھا کہ ان کی ٹیسٹنگ اور سکریننگ کو یقینی بناتی جبکہ انتظامیہ اور جماعت کے رہنماؤں میں بہتر اشتراک عمل پیدا کیاجائے۔انھوں نےکہاکہ تبلیغی جماعت کے متعلقہ افراد سے ہمدردی اور واقعہ پر افسوس کرتے ہیں،گرفتار افراد کو فی الفور رہا کیاجائے اور متاثرہ افراد کو کورنٹین کرنے کا موثر انتظام کیاجائےاور تبلیغی جماعت کے اکابرین اور دین کی خدمت کی سعادت حاصل کرنے والے بھائیوں سے درخواست ہے کہ مہلک وبا کی صورتحال میں اپنا اور دوسروں کا خاص خیال رکھیں۔