لاک ڈاؤن کے 9 ویں روز 17 ہزار 540 شہریوں کو چالان

1 Apr, 2020 | 08:52 PM

Malik Sultan Awan

(وقاص احمد) لاک ڈاؤن میں بھی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری، ٹریفک پولیس نے لاک ڈاؤن کے 9 ویں روز 17 ہزار 540 شہریوں کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر چالان تھما دئیے۔

سی ٹی او لاہور کیپٹن ریٹائرڈ حماد عابد کے مطابق ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں میں موٹرسائیکل اور رکشہ سب سے آگے ہیں. اعداد و شمار کے مطابق لاک ڈاؤن کے دوران 1456 پبلک ٹرانسپورٹ اور رکشہ ڈرائیورز سے دوبارہ روڈ پر نہ آنے کی انڈر ٹیکنگ لی گئی جبکہ 4701 گاڑیوں کو شہر کے مختلف تھانوں میں بند کروایا گیا،ٹریفک پولیس لاک ڈاؤن کے دوران اب تک 2529 پبلک ٹرانسپورٹ، رکشوں کو چھوڑا جاچکا ہے، اسطرح کار میں دو سے زائد سوار شہریوں کو اخلاقی طور پر پاسداری کرنے بارے ایجوکیٹ کیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں