پی آئی اے کو پر فلائیٹ آپریشن بحال کرنے کی اجازت

1 Apr, 2020 | 08:36 PM

Malik Sultan Awan

(سعید احمد سعید) حکومت نے پی آئی اے کو جزوی طور پر فلائٹ آپریشن بحال کرنے کی اجازت دے دی، پہلے مرحلے میں لاہور، کراچی اور اسلام آباد سے کینیڈا کے لیے 3اپریل جبکہ برطانیہ کے لئے چار اپریل سے فلائٹ آپریشن  شروع ہو گا۔

پی آئی اے کو بیرون ملک فلائیٹ آپریشن شروع کرنے کی اجازت مل گئی، پہلے مرحلے میں کینیڈا اور برطانیہ کے لئے لاہور  کراچی اور اسلام آباد سے پروازیں چلائی جائیں گی،  ٹورنٹو کے لئے فلائٹ آپریشن 03 اپریل سے بحال ہو گا جبکہ برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن 04 اپریل سے شروع ہو گا، انتظامیہ کے مطابق تمام پروازیں واپسی پر صرف اسلام آباد ائر پورٹ پر ہی لینڈ کریں گی۔ پروازیں اترنے کے بعد لاوئنج میں تمام مسافروں کا ٹیسٹ کیا جائے گا  اور اسلام آباد میں تمام مسافروں کو چھ گھنٹے کے لئے مقامی ہوٹلوں میں رکھا جائے گا، جو مسافروں کلیئر ہوں گے ان کو گھر بھیج دیا جائے گا جبکہ متاثرہ مسافروں کو قرنطینہ سینٹر منتقل کیا جائے گا۔

انتظامیہ کے مطابق فلائٹ آپریشن بندش کے دوران متاثرہ اور ایمرجنسی سفر کرنے والے  مسافروں کو ترجیح دی جائے گی، پہلے مرحلے میں محدود تعداد میں  مسافروں کو واپس لایا جائے گا تا کہ ان کا این آئی ایچ کی صلاحیت کے مطابق مربوط ٹیسٹنگ کی جا سکے،تمام مسافروں کو ہدایات جاری کر دی گئیں ہے کی سفر سے پہلے ماسک پہن کر آئیں، اس کے بغیر سفر کی اجازت نہیں ہوگی، آج رات سے ہی فلائیٹس کی ٹکٹیں  سسٹم میں بکنگ کیلئے دستیاب ہوں گی۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق  کرونا احتیاط کے پیش نظر  پی آئی اے ویب سائٹ سے گھر رہ کر شفاف طریقے سے خریداری کو ترجیح دیں جبکہ پی آئی اے تمام حفاظتی اقدامات پر سختی سے عمل کرے گی۔ تمام طیاروں میں مکمل طور پر ڈس انفیکشن کی جائے گی۔

پی آئی اے اپنے عملے کی حفاظتی کو یقینی بنانے کے لئے تمام حفاظتی امور پر سختی سے عمل پیرا ہے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق وزیر خارجہ اور وزیر امور ہوابازی کی خصوصی کاوشوں سے وزیر اعظم پاکستان نے پروازوں کی بحالی کی منظوری دی۔

مزیدخبریں