صوبائی وزیرتعلیم کی ہدایات پر فری تندور قائم

1 Apr, 2020 | 06:39 PM

Malik Sultan Awan

(جنید ریاض) ٹی ففٹی سیون گلبرگ میں فری تندورکا قیام، صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹرمراد راس کا کہنا ہےکہ تندور پرروزانہ کی بنیاد پرمستحق افراد کومفت کھانا فراہم کیا جائے گا۔
صوبائی وزیرتعلیم کی ہدایات پرگلبرگ کےعلاقے میں فری تندور کا قائم کیا گیا، ڈاکٹر مراد راس کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کےپھیلاؤ نےبڑے پیمانے پر لوگوں کی زندگیوں کو متاثرکیا ہے، اس مشکل وقت میں پوری قوم کو یکجہتی کےساتھ چھوٹی اور بڑی سطح پرفلاحی کام کرنے کی ضرورت ہے۔ کورونا جیسی خطرناک وبا سےمکمل چھٹکارا پانے کے لیےضروری ہے کہ ہر شخص اپنےطور پر ذمہ دارانہ رویئے کا مظاہرہ کرے۔

مزیدخبریں