ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے اساتذہ کی سروس پروموشن لٹکا دی

1 Apr, 2020 | 05:14 PM

Malik Sultan Awan

(جنید ریاض) سکولوں کی چھٹیوں میں اضافے کے باعث ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے سی ڈی جی ایل سکولوں کے اساتذہ کی ان سروس پروموشن لٹکا دی۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے کرونا وائرس کی آڑ میں سی ڈی جی ایل اساتذہ کی ان سروس پروموشن کو لٹکا دیا۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ بھر کی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز نے تمام کیڈرز کے اساتذہ کی پروموشن کر دی ہے جبکہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے کئی سالوں سے اساتذہ کی ان سروس پروموشن روک رکھی ہے۔

نائب صدر آل ٹیچرز ایسوسی ایشن آصف گوہر کا کہنا ہے کہ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے نوٹس لینے کے باوجو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور اساتذہ کے مسائل حل کرنے پر تیار نہیں، سی ڈی جی سکولوں کے اساتذہ کی ان سروس پروموشن گزشتہ کئی سالوں سے التوا کا شکار ہے۔ صدر ہیڈ ماسٹر ایسوسی ایشن اشفاق یونس کا کہنا ہے کہ سیکرٹری سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نوٹس لیں، سی ڈی جی سکولوں کے اساتذہ کا استحصال بند کیا جائے ورنہ اساتذہ احتجاج کےلئے سڑکوں پر آئیں گے۔

مزیدخبریں