کھیلوں سےوابستہ شخصیات کی لوگوں سےگھروں میں رہنے کی اپیل

1 Apr, 2020 | 04:24 PM

Shazia Bashir

حافظ شہبازعلی: کورونا وائرس کا خدشہ، کھیلوں سےوابستہ شخصیات کی بھی موجودہ صورت حال میں لوگوں سےگھروں میں رہنے کی اپیل،جبکہ سیاسی قیادت سےایک جگہ اکٹھا ہونےکا مطالبہ کردیا

تمام شعبہ ہائےزندگی کی طرح کھیلوں سےوابستہ شخصیات بھی کورونا وائرس کےخلاف برسرپیکارہیں، سابق ٹیسٹ کرکٹرمشتاق احمد اورہاکی کےعظیم کھلاڑی اختررسول چوہدری نےاس مشکل وقت میں قوم اورسیاسی قیادت سے یکجا ہونےکی اپیل کردی.
سابق ٹیسٹ کرکٹرمشتاق احمد نے نوجوانوں سے وزیراعظم کی کورونا ٹائیگرفورس میں شامل ہونےکی اپیل کرتےہوئےکہا کہ یہ وقت ملک وقوم کی خدمت کا ہے۔
ہاکی کےسابق عظیم کھلاڑی اختررسول چوہدری نےکہا کہ موجودہ صورتحال میں پوری سیاسی قیادت کوانا اورغروروتکبر چھوڑکرمتحد ہونا ہوگا۔
سابق سٹارز کا کہنا ہےکہ اگر اس مشکل وقت میں ہم متحدنہ ہوئےتو آنے والی نسلیں ہمیں معاف نہیں کریں گی.

مزیدخبریں