شاہ محمود قریشی اور سراج الحق کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

1 Apr, 2020 | 04:20 PM

قذافی بٹ: وزیرِخارجہ شاہ محمود قریشی کو امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا ٹیلی فون، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر کشمیر کاز کے لیے رابطے کر رہا ہوں۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور سینیٹر سراج الحق کے درمیان مقبوضہ کشمیر میں جاری صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ روزانہ کی بنیاد پر کشمیر کاز کیلئے رابطے کررہا ہوں، تجاویز کی روشنی میں جلد عالمی فورمز پر دوبارہ اس مسئلے کو اجاگر کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی کشمیر کاز کیلئےکوششوں کو سراہتے ہیں ۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں آٹھ ماہ سے لاک ڈاﺅن اور سرچ آپریشن جاری ہے ،18 ہزار نوجوانوں کو پکڑ کر بھارتی جیلوں میں بند کردیا گیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ جیلوں میں بند کشمیریوں کا اپنے عزیز و اقارب سے کوئی رابطہ نہیں ۔ سراج الحق نے مطالبہ کیا کہ حکومت پاکستان اس صورتحال پر بین الاقوامی برادری ، اقوام متحدہ ، سلامتی کونسل اور یورپی یونین کی توجہ دلائے ۔

مزیدخبریں