(وقاض احمد) سٹی ٹریفک پولیس لاہور میں تقرو تبادلے، شفیق احمد چودھری کو ڈی ایس پی لائسنسنگ لاہور تعینات کر دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق سی ٹی او لاہور کیپٹن ریٹائرڈ حماد عابد نے ڈی ایس پی لائسنسنگ کی تعیناتی کے احکامات جاری کئے,شفیق احمد چودھری اس سے قبل لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی میں آپریشنل مینجر انفورسمنٹ تعینات تھے۔ شفیق احمد چودھری لاہور ٹریفک پولیس کے 21 مراکز میں لائسنسنگ کے معاملات کے ذمہ دار ہونگے, سی ٹی او لاہور نے شفیق احمد چودھری کو عہدے کا چارج فوری سنبھالنےکی ہدایت کی ہے۔
واضح رہے روان سال کے پہلے ماہ آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر شعیب دستگیر نے 27 اے ایس پیز اور ڈی ایس پیز کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کیے.