ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریلوے ورکشاپس ملازمین کو ڈیوٹی ٹائمنگ میں ریلیف نہ مل سکا

ریلوے ورکشاپس ملازمین کو ڈیوٹی ٹائمنگ میں ریلیف نہ مل سکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد: سرکاری دفاترکےتبدیل شدہ اوقات کار پرریلوے ورکشاپس میں عملدرآمد نہ ہوسکا، ریلوے ورکشاپس حکام ریلوے ملازمین کے لیے ڈیوٹی اوقات کارمرتب کرنے میں ناکام ہو گئے ہیں۔
 وفاقی حکومت اوروزارت ریلوے کی جانب سےسرکاری دفاتر کے اوقات کارپر محکمہ ریلوے میں عملدرآمد نہ ہوسکا، ریلوے ورکشاپس کے ملازمین کو کورونا وائرس کےخدشات کے باوجود ڈیوٹی ٹائمنگ میں ریلیف نہ مل سکا۔

مختلف ڈویژنزمیں ورکشاپس کی ٹائمنگ ہی طےنہ کی جاسکی، راولپنڈی سینٹرل ڈیزل لوکوموٹیوز ورکشاپس میں مزدوروں کےلیےٹائمنگ صبح 8 بجکر30 منٹ سے دوپہر1بجکر30 منٹ مقرر، لاہور کی تمام ورکشاپس می‍ں ڈیوٹی ٹائمنگ صبح ساڑھےآٹھ سے دوپہرساڑھے تین تک مقرر کی گئیں۔

جبکہ ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ورکشاپس نےڈیوٹی کے دوران بریک بھی ختم کردی، صدرڈپلومہ انجینئرز فیڈریشن میاں محمود ننگیانہ کا کہنا تھا کہ ورکشاپ ڈویژن میں وفاقی حکومت کےدئیےگئےاوقات کار پرعملدرآمد نہیں کیا جارہا، لاہور ڈویژن میں ریلوے کی تمام ورکشاپس میں لیبرقوانین کی خلاف ورزی کی جارہی ہے،،لاہور ورکشاپس میں مزدوروں کو کورونا سےبچاو کے لیے کوئی حفاظتی سامان بھی فراہم نہیں کیا جارہا۔

افسران نےحکومتی اوقات کاراپنے لیےلاگو کیےہیں مگرمزدور کو کوئی ریلیف نہیں مل سکا، وزیر ریلوے اس معاملےکا نوٹس لیں۔

Shazia Bashir

Content Writer