سٹی42: الخدمت فاونڈیشن کی جانب سے لاک ڈاون میں متاثرہ بیوگان اور یتامیٰ کیلئے راشن تقسیم کرنے کا اہتمام،صدر الخدمت فاؤنڈیشن لاہور عبدالعزیزعابد، امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹر ذکراللہ مجاہد نے سامان رضاکاروں کے حوالے کیا۔
الخدمت فاونڈیشن کی جانب سے لاک ڈاون میں متاثرہ بیوگان اور یتیموں کیلئے راشن تقسیم کرنے کا اہتمام گلبرگ تھری الخدمت فاؤنڈیشن کے مرکزی دفتر میں کیا گیا۔صدر الخدمت لاہور عبدالعزیز عابد کا کہنا تھا کہ 850 بیوگان اور 1500 یتیموں کو راشن پیکج دیا جارہا ہے۔ہم الخدمت کی زیر کفالت بیوگان کو مشکل کی اس گھڑی میں نہیں بھول سکتے۔ لاہور کے مخیر حضرات کی مدد سے ہی مستحق افراد کی مدد ممکن ہوئی ہے۔امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹر ذکراللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ لاہور میں اب تک 35 ہزار گھرانوں میں پکا ہوا کھانا پہنچا چکے ہیں۔ جماعت اسلامی اپنے قائم 30 کرونا ریلیف کیمپس سے مستحق افراد کی مدد کر رہے ہیں۔