(حسن علی)شہر میں کورونا وائرس کے واری تیزی کے ساتھ جاری ہیں ، اس حوالے سے پنجاب حکومت حفاظتی اقدامات کررہی ہے، سنگین حالات میں حکومت نے سپیئر پارٹس کی دکانیں کھولنے کی اجازت دے دی۔
تفصیلات کے مطابق بادامی باغ آٹو مارکیٹ میں سپئرپارٹس کی دکانیں جزوی طور پر کھلنا شروع ہوگئیں،گندم کٹائی کے آغاز سےقبل ٹریکٹر،زرعی مشینری کےسپیئرپارٹس کی دکانیں کھولی گئیں،چیئرمین آل پاکستان انجمن تاجران لاہور کے صدروقار احمد میاں کا کہناتھا کہ حکومت کی جانب سےسپیئر پارٹس کی دکانیں کھولنے کی اجازت دی گئی.
صدر بادامی باغ آٹو پارٹس نے کہا کہ مارکیٹیں بند ہونے سےمزدور پریشان ہیں،چاہتے ہیں کہ جلد حالات بہترہوں اورمارکیٹ کھلے،گندم کٹائی میں مسئلہ آیاتوکوروناوائرس سےبڑابحران اناج کاپیدا ہوسکتاہے،جب تک پبلک ٹرانسپورٹ نہیں کھلےگی مارکیٹ کانظام نہیں چلےگا،زرعی مشینری کےسپئیر پارٹس کےگاہک دوسرےشہروں سےآتےہیں.
واضح رہے کہ اس وقت شہر میں لاک ڈاون اور دفعہ144نافذ ہے, کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے شہر کی تمام دکانوں کو بند کرنے کے احکامات جاری کئے جاچکے ہیں، دکانیں شام5بجے بند اور صبح9بجے کھلیں گی,میڈیکل سٹورز، فارمیسیز کو اس پابندی سے استثنیٰ حاصل ہو گا۔
وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ نئے اوقات کار کا فیصلہ عوام کی صحت او رزندگی کے تحفظ کے لئے کیا گیاہے،عوام کی صحت اور زندگی کے تحفظ کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کرتے رہیں گے۔