ایک افسر میں کرونا کی تصدیق کے بعد ایل ڈبلیو ایم سی کو بھی خیال آہی گیا

1 Apr, 2020 | 12:41 PM

Shazia Bashir

در نایاب: دیر آید درست آید ، ایک افسر میں کرونا کی تصدیق کے بعد ایل ڈبلیو ایم سی کو بھی خیال آہی گیا ، کمپنی کے نان آپریشنل ، ایڈمنسٹریشن اور دیگر غیر ضروری سٹاف کو گھروں سے کام کرنے کے احکامات جاری .
 ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی راو امتیاز احمد نے تمام ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس کو احکامات پر عملدرآمد کا مراسلہ جاری کردیا ہے ، مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تمام ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ صرف ایک افسر سے کام چلائیں گے ، مراسلہ کے مطابق غیر ضروری افسران کو گھروں میں ٹاسک اور اسائنمنٹ سونپی جائے گی ۔

مراسلہ میں تحریر کیا گیا ہے کہ ایمرجنسی اور زیادہ کام کی صورت میں ایچ او ڈیز مزید ورک فورس کو بلانے کا فیصلہ کریں گے ، مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ سرکاری کاموں میں تاخیر سے بچنے کیلئے سکیلٹن سٹاف بنایا جائے گا ۔

واضح رہے ایل ڈبلیو ایم سی کے ایک افسر میں کرونا تصدیق ہونے کے بعد دیگر افسران و عملہ تشویش میں مبتلا ہیں۔

مزیدخبریں