عوام کو اشیائے ضروریہ کی بروقت فراہمی کیلئے اہم فیصلہ

1 Apr, 2020 | 12:27 PM

Sughra Afzal

(ریحان گل) عوام کو بنیادی اشیائے ضروریہ کی بروقت فراہمی کے لئے اہم فیصلہ، پنجاب حکومت نے مزید انڈسٹریز کو کام کرنے کی اجازت دینے پر غور شروع کردیا۔

پنجاب حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن کے دوران کاروباری سرگرمیوں کے اوقات کار 9 سے 5 بجے تک محدود کر دئیے گئے ہیں، تاہم اس دوران عوام کو کھانے پینے سمیت بنیادی اشیاء کی بروقت فراہمی اور لاک ڈاؤن سے متاثرہ مزدوروں کی آسانی کے لئے مزید انڈسٹریز کو کھولنے کی اجازت دینے پر غور کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے پہلے 2200 انڈسٹریز کو کام کی اجازت دے رکھی ہے، مزید 50 متعلقہ انڈسٹریز کی فہرست تیار کرلی گئی،سیکرٹری انڈسٹریز کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال نے متعلقہ افسران کو بریفنگ تیار کرنے کا حکم دے دیا ہے، پنجاب حکومت کو بریفنگ کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

مزیدخبریں