(عابد چودھری) ہزبنس پورہ کے علاقہ سلامت پورہ میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات پر خوف وہراس پھیل گیا،مزاحمت پرڈاکوؤں نےدکاندار پرسیدھی فائرنگ کردی۔
تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے لاک ڈاؤن بھی جرائم پیشہ افراد کو روک نہ سکا,شہر میں 200 کے قریب ناکوں کے باوجود 33 افراد کو روڈ پر لوٹ لیا گیا,لوٹ مار کا سلسلہ جارہ ہے،ڈکیتی وچوری کی واداتوں میں اضافہ بڑھ رہا ہے، پولیس کی کارکردگی بھی غیرتسلی بخش نطر آرہی ہے، ڈاکووں کو نکیل ڈالنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔ہربنس پورہ کے علاقہ سلامت پورہ میں دن دیہاڑے سٹور پر ڈکیتی کی واردات ہوئی۔
مزاحمت پرڈاکوؤں کی دکاندار پرسیدھی فائرنگ کردی،خوش قسمتی سےدکاندارڈاکوؤں کی فائرنگ سےمحفوظ رہا،ڈاکوکی فائرنگ کی سی سی ٹی وی سٹی42کوموصول ہوگئی،فوٹیج میں سفید شلوار قمیض میں ملبوس 2ڈاکوؤں کوفائرنگ کرتے دیکھاجاسکتا ہے،سفید شلوارقمیض میں ملبوس ڈاکوفائرنگ کرتےہوئےباآسانی فرارہوئے میں کامیاب ہوگئے۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کے دوران جرائم میں 35 فیصد کمی ہوئی, سٹریٹ کرائم اور گھروں میں ڈکیتی کی وارداتوں میں بھی کمی ہوئی کیونکہ زیادہ تر لوگ گھروں میں موجود رہے۔