سٹی42: کاروباری دن کے آغاز پر انٹر بینک ڈالر کی قیمت میں کمی، 40 پیسے کمی کے بعد انٹر بینک ڈالر 166 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ سلسلہ جاری ہے ،کاروباری دن کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر چالس پیسے کمی کے بعد ایک سو چھیاسٹھ روپےپچاس پیسے کی سطح پر آ گیا.
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر دن کے آغاز میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا تھا۔
واضح رہے کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کورونا وائرس کی وجہ سے معاشی سرگرمیاں سست ہیں تاہم ڈالر کی قیمت میں کمی اور اضافے کا رجحان دیکھنے میں آرہا ہے۔