عوام کی حفاظت کے لیے حکومت مشکل فیصلے کر رہی ہے: گورنر پنجاب

1 Apr, 2020 | 10:32 AM

قذافی بٹ: گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا ہے کہ عوام کی حفاظت کے لیے حکومت کو مشکل فیصلے کرنے پڑ رہے ہیں۔کورونا سے بچاؤ کے لیے عوام احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے حکومت کا ساتھ دیں.
گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سماجی میل جول میں فاصلے رکھ کر کرونا کو شکست دینا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کہ قیادت میں غریبوں کو راشن کی فراہمی کے لیے روڈ میپ تیار کیا گیا ہے۔ حکومت غریب طبقے کو راشن کی فراہمی کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ یہ وقت تنقید کا نہیں قوم کی حفاظت اور مستحق طبقے کی مدد کرنے کا ہے۔ تمام سیاسی جماعتیں اور مخیر حضرات ضرورت مندوں کا بھی ساتھ دیں۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کی وباء سے بچاؤ ہدایات کے مطابق اپنی حفاظت سے ہی ممکن ہے۔ عوام ٹیلی میڈیسن کی سہولت سے مستفید ہو کر ہسپتال جانے سے بھی گریز کریں۔

مزیدخبریں