لاہویوں کیلئے اچھی خبر، انڈے اور مرغی کا گوشت سستا ہوگیا

1 Apr, 2020 | 10:06 AM

Sughra Afzal

(سٹی 42) کورونا وائرس  اور مہنگائی سے پریشان لاہویوں کیلئے اچھی خبر، مرغی کا گوشت اور فارمی انڈے سستے ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق مرغی کا گوشت 14 روپے کمی کے بعد 161 روپے کلو ہو گیا، زندہ مرغی 11 روپے کمی کے بعد 111 روپے کلو میں فروخت ہورہی ہے، فارمی انڈے 5 روپے کمی کے بعد 118 روپے فی درجن ہوگئے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی ایک خوش آئند اقدام ہے، تاہم حکومت کو چاہیے کہ مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید کمی کیلئے اقدامات کرے تاکہ عام شہری مہنگائی کے اس دور میں مرغی کا گوشت کا کھاسکیں۔

مزیدخبریں