ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا وائرس سے نجات کیلئے مساجدوں اور گھروں میں اذانیں دینے کا سلسلہ جاری

کورونا وائرس سے نجات کیلئے مساجدوں اور گھروں میں اذانیں دینے کا سلسلہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: کورونا کی وبا سے نجات کے لیے لاہور سمیت ملک بھر میں رات گئے اذانیں دینے کا سلسلہ جاری، دس بجتے ہی شہراللہ اکبر، اللہ اکبر کی صداوں سے گونج اٹھا۔شہری رب کائنات سے گناہوں کی مغفرت کے طلبگار دکھائی دیے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر طرح لاہور میں بھی شہریوں نے مساجداور گھروں کی چھتوں پر چڑھ کر اذانیں دیں، اس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے، شہریوں  نے  اذان کے بعد دعا مغفرت اور کورونا سے نجات کی دعائیں کیں۔ شالیمار،گڑھی شاہو،گجر پورہ،خواجہ کوٹ سعید،دروغہ والا،شریف پورہ،رشید پورہ،کوٹلی پیر عبدالرحمن، اچھرہ،سمن آباد، سبزہ زار،الحافظ ٹاون، مرغزار کالونی،ہربنس پورہ ،فتح گڑھ و دیگر میں کرونا کی وبا سےنجات کےلیے گھر کی چھتوں پر اذانیں دی گیئں ۔

علما کرام نے تمام پاکستانیوں سے کہا ہے کہ کورونا کی وبا کے پیش نظر تمام ممکنہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں، گھروں میں رہ کر اللہ تعالی سے اس کی پناہ اور ملک و قوم کی سلامتی کی دعا کریں۔

Shazia Bashir

Content Writer