سٹی42: صوبائی دارالحکومت میں مختلف مقامات پر ڈکیتی ،چوری اور راہزنی کے وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، زیوارات اور قیمتی اشیا سے محروم کر دیے گئے ۔
تفصیلات کے مطابق مصر ی کے علاقے میں مسلح ڈاکو چا جی اقبا ل کے گھر گھس کر اسلحہ کے زور پر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 3لاکھ30کی نقدی ، زیوارات و دیگر اشیا لوٹ کر فرار ہوگئے ۔
فیکٹر ی ایر ایا کے علاقے میں مسلح ڈاکو عثما ن کے گھر میں گھس کر اسلحہ کے زور پر 2لاکھ 55ہزار روپے کی نقدی ۔ پرائز بانڈ اور طلائی زیوارات لوٹ کر لئے گئے ۔ شا لیما ر کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار ڈاکو پرویز اور فیملی سے 2لاکھ 20ہزار کی نقدی و زیوارات لوٹ کر لئے گئے ۔
اچھر ہ کے علاقے سے عمران اور فیملی سے 1لاکھ 50 ہزار نقدی و زیوارات رائیو نڈ کے علا قہ میںنعما ن سے موٹر سائیکل سوار ڈاکو گن پوائنٹ پر 85ہزار سا ند ہ میں شہریار سے گن پوائنٹ پر55ہزار نقدی موبائل فون اور سبز ہ زار سے گن پوائنٹ پر یاسین سے30 ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے۔
جبکہ نامعلوم چور ہڈ یا رہ اور شفیق آ با د سے گاڑیاں جبکہ ہربنس پورہ،لیا قت آ با د،اکبری گیٹ اور ملت پا ر ک سے موٹر سائیکلیں چوری کر کے فرار ہو گئے۔