ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا مریضوں کیلئے لاہور میں2 خصوصی ٹرائل سنٹر بنیں گے

 کورونا مریضوں کیلئے لاہور میں2 خصوصی ٹرائل سنٹر بنیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مال روڈ (علی اکبر) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ایکسپرٹ فورم کے ڈاکٹروں نے ملاقات کی، انہوں نے کہاکہ کورونا کے مریضوں کیلئے لاہور میں دو خصوصی ٹرائل سنٹر قائم کئے جائیں گے،ٹرائل سنٹر میں کورونا کے مریضوں کو ابتدائی تشخیص کے بعد علاج کیلئے ریفر کیا جائے گا ۔

کورونا وائرس کے سدباب کیلئے ایکسپرٹ فورم کے کنونیر پروفیسر ڈاکٹر محمود شوکت، پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم اوردیگر ماہرین نے وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار سے ملاقات کی، ملاقات میں وزیر اعلیٰ کو کورونا وائرس کے انسدادی اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

ماہرین نے بتایا کہ پنجاب میں پرسنل پروٹیکشن ایکوپمنٹ کی مقامی سطح پر تیاری شروع کردی گئی ہے، مقامی طور پر تیار کردہ پرسنل پروٹیکشن ایکوپمنٹ کورونا سے بچاؤ کے عالمی سٹینڈرڈ کے عین مطابق ہے۔

 وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ مقامی سطح پر تیار کردہ ایکوپمنٹ کی تیاری کا عمل تیز کیا جائے، کورونا وائرس پر ریسرچ کیلئے تمام تر وسائل فراہم کئے جائیں گے۔

 ملاقات میں کورونا وائرس کے سدباب کیلئے قائم ایکسپرٹ فورم نے ریسرچ کے بارے میں رپورٹ پیش کی، رپورٹ میں بتایا گیا  کہ ایکسپرٹ فورم مختلف ادویات کے ذریعے کورونا وائرس کے علاج پر ریسرچ کر رہا ہے۔

ماہرین نے بتایا کہ کورونا وائرس ٹیسٹ کیلئے کٹ بھی مقامی سطح پر تیار کی جائے گی.

Sughra Afzal

Content Writer