ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا وائرس سے بچاﺅ کےلئے احتیاط بہت ضروری ہے :سائرہ نسیم

کورونا وائرس سے بچاﺅ کےلئے احتیاط بہت ضروری ہے :سائرہ نسیم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ذین مدنی ) ملک کی ممتاز گلوکارہ سائرہ نسیم نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاﺅ کےلئے احتیاط بہت ضروری ہے، میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سائرہ نسیم نے کہا کہ کرونا ایک ایسی وبا بن چکی ہے جس نے پوری دنیا کواپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

 ایسے میں احتیاط ہی سب سے اہم ہے کیونکہ یہ مرض ایک دوسرے کے قریب آنے سے منتقل ہوتا ہے اس لیے حکومت اور محکمہ صحت کی جانب سے دی گئی احتیاطی تدابیر کو اپنا کراپنی اوراپنے پیاروں کی زندگی کومحفوظ بنائیں۔

 انہوں نے کہا کہ دنیا بھرمیں لاک ڈان اورکرفیو لگایا گیا ہے جس کا مقصد لوگوںکوگھروںتک محدود رکھنا ہے لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ ہمارے ملک میں لاک ڈان کی خلاف ورزی کچھ زیادہ ہی دکھائی دے رہی ہے۔

 ہرطرح پکنک کا ساسماں ہے ناجانے کب ہمارے لوگ اس کو سنجیدگی سے لیں گے، انھوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے پید اہونے والی صورتحال سے پاکستانی شوبز انڈسٹری بھی شدید متاثر ہوئی ہے لیکن اس پرافسردہ ہونے کے بجائے ہمیں ایک دوسرے کی سپورٹ کرنی چاہیے۔

ارد گرد بسنے والے ایسے افراد کی مدد کرنی چاہیے جو واقعی ہی اس سے متاثر ہورہے ہیں کیونکہ ایک طرف توکورونا وائرس کا خطر ہ اوردوسری جانب مالی مشکلات بھی شدید متاثر کررہی ہیں، میں سمجھتی ہوں کہ ہمیں اچھے پاکستانی اوربہترین مسلمان ہونے کا ثبوت دینا چاہیے۔

Shazia Bashir

Content Writer