(ذین مدنی ) کورونا وائرس کے پھیلا کے خدشات گھروں میں قرنطینہ میں رہنے والوں کو اداکار زاہد احمد نے چند مفید مشورے دیے ہیں جن سے وہ اپنا وقت بہتر بناسکتے ہیں۔
انسٹا گرام پر اپنی پوسٹ میں اداکار نے لکھا قرنطینہ کے دوران میں چند تجاویز شیئرکررہا ہوں، اداکار نے سب سے پہلے لکھا پانچ وقت کی نماز ادا کریں، زاہد احمد نے قرآن پاک کو ترجمے کے ساتھ پڑھنے کے علاوہ فالوورز کو حدیث کے نام سے ایک ایپ ڈان لوڈ کرنے کو بھی کہا جس سے انہیں آسانی ہوگی۔
اداکار نے قرنطینہ کے دوران اپنے بچوں کو بھی ٹائم دینے کی اہمیت بتاتے ہوئے کہا اگر وہ چھوٹے ہیں تو روازنہ ایک گھنٹہ ان کے ساتھ کارٹونز دیکھیں اور اس پربات کریں، اس کے علاوہ مختلف گیمز کھیلیں، زاہد احمد نے تمام اوقات کا کھانا فیملی کے ساتھ ایک ہی جگہ بیٹھ کر کھانے پرزور دیتے ہوئے اس دوران خود کو حاصل نعمتوں اور مواقع پر بھی بات کرنے کا مشورہ دیا۔
اداکار کے مطابق اپنے دن کا اختتام دل کی اس خوشی کے ساتھ کیجئے کہ فیملی کے ساتھ اچھا وقت گزار کر آپ نے اپنے اللہ کے احکامات پر عمل کیا۔