صوبائی وزیر صحت نے صفائی ستھرائی کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کردی

1 Apr, 2019 | 08:29 PM

Shazia Bashir

سٹی42: صوبائی وزیر صحت نے پنجاب ہیلتھ فیسیلیٹیشن مینجمنٹ کمپنی کو ہسپتالوں میں ادویات کی بروقت فراہمی اور صفائی ستھرائی کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیرصدارت پنجاب ہیلتھ فیسیلیٹیشن مینجمنٹ کمپنی کے بورڈ کا چھٹا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں سپیشل سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر، ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹرعاصم، ڈائریکٹر پی ایچ ایف ایم سی عرفان میمن، ڈاکٹر منیر احمد، ڈاکٹر عبداللہ اور ڈاکٹر اختر رشید سمیت بورڈ کے دیگر ممبران نے شرکت کی۔

اجلاس میں پنجاب فیسلٹیز مینجمنٹ کمپنی کے انتظامی امور کو بہتر بنانے کے احکامات جاری کئے گئے، صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کیلئے ادویات کی بروقت فراہمی اور صفائی ستھرائی کو بھی یقینی بنایا جائے۔

مزیدخبریں