( سٹی 42 ) داعش نے لاہور پولیس میں اپنے پنجے گاڑھنا شروع کردیئے، قانون نافذ کرنے والے ادارے نے خوفناک انکشاف کردیا۔
گرفتار مبینہ دہشت گرد امجد فردوس خان لاہور پولیس کے فرنٹ ڈیسک کا آپریٹر نکلا ہے۔ امجد فردوس خان کا بھائی شاہد بھی گرفتار ہونے والوں میں شامل ہے۔ ذرائع کے مطابق شاہد فردوس خان ویب آپریٹر کے طور پر داعش کیلئے کام کر رہا تھا۔ آپریشن کے دوران امجد کا تیسرا بھائی شہزاد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے۔