( سٹی 42 ) داعش نے لاہور پولیس میں اپنے پنجے گاڑھنا شروع کردیئے، قانون نافذ کرنے والے ادارے نے خوفناک انکشاف کردیا۔
گرفتار مبینہ دہشت گرد امجد فردوس خان لاہور پولیس کے فرنٹ ڈیسک کا آپریٹر نکلا ہے۔ امجد فردوس خان کا بھائی شاہد بھی گرفتار ہونے والوں میں شامل ہے۔ ذرائع کے مطابق شاہد فردوس خان ویب آپریٹر کے طور پر داعش کیلئے کام کر رہا تھا۔ آپریشن کے دوران امجد کا تیسرا بھائی شہزاد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے۔
مبینہ دہشت گردوں کے گھر سے 2 خودکش جیکٹس، ہینڈ گرنیڈ اور اسلحہ برآمد ہوئی، دورانِ کارروائی مبینہ دہشت گردوں کی قانون نافذ کرنے والے افسر پر فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں گولی حساس ادارے کے افسر کی بلٹ پروف جیکٹ کو چھو کر گزر گئی اور وہ اس حملہ میں محفوظ رہے۔ مبینہ دہشت گردوں کا ایک ساتھی چھتیں پھلانگتا ہوا فرار ہو گیا۔ دوسری جانب داعش نے حساس ادارے کے افسر پر حملے کی ذمہ داری بھی قبول کرلی۔