حکومت کا سنہری مسجد کی تزائین و آرائش کا فیصلہ

1 Apr, 2019 | 07:11 PM

Arslan Sheikh

( قیصر کھوکھر ) محکمہ بلدیات کا سنہری مسجد کی تزائین و آرائش کا فیصلہ کیا ہے، تزائین و آرائش پر پانچ کروڑ تخمینہ لاگت آئے گی۔

محکمہ بلدیات کا کہنا ہے کہ حکومت نے سنہری مسجد اور اس کے ارد گرد کی عمارتوں کو اصل حالت میں بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس پر پانچ کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ محکمہ بلدیات نے یہ منصوبہ والڈ سٹی اتھارٹی کے ساتھ بنایا ہے۔

محکمہ بلدیات حکام کا کہنا ہے کہ سنہری مسجد کو اصل تاریخی حالت میں بحال کرنے کے لیے ورکنگ شروع کر دی گئی ہے۔

مزیدخبریں