لاہور ہائیکورٹ بار میں شجرکاری مہم کے حوالے سے پودا لگانے کی تقریب

1 Apr, 2019 | 06:13 PM

Shazia Bashir

سٹی42: لاہور ہائیکورٹ بار میں شجرکاری مہم کے حوالے سے پودا لگانے کی تقریب کا اہتمام کیا گیا، صدر لاہور ہائیکورٹ بار حفیظ الرحمان چوہدری نے احاطہ ہائیکورٹ بار میں پودا لگایا۔

تفصیلات کے مطابق شجرکاری مہم کے سلسلہ میں لاہور ہائیکورٹ بار میں پودا لگانے کی تقریب ہوئی، صدر لاہور ہائیکورٹ بار حفیظ الرحمان چوہدری نے امرود کا پودا لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پرڈی جی جوڈیشل اکیڈمی نذیر احمد گجانہ، رجسٹرار ہائیکورٹ ہمایوں امتیاز، سیشن جج لاہور خالد نواز، ایڈوکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس، ڈی سی صالحہ سعید، ایس پی سول لائن صفدر رضا کاظمی، نائب صدر کبیر چوہدری، سیکرٹری فیاض رانجھا، ممبر پنجاب بار کونسل سید فرہاد علی شاہ، اکرم چوہدری، سعید انصاری، سابق سیکرٹری ہائیکورٹ بار بیرسٹر احمد قیوم، چئیرمن لیگل ایجوکیشن کمیٹی حسیب اللہ خان، پاکستان ٹیکس بار کے رہنما محمد محسن ورک سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

شجرکاری مہم کے افتتاح کے بعد صدر ہائیکورٹ بار حفیظ الرحمان چوہدری نے کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ، ہر شہری کو اپنے حصے کا درخت لگانا چاہیئے۔

ڈی جی پنجاب جوڈیشل اکیڈمی نذیر احمد گجانہ نے کہا کہ سب اس بات پر متفق ہیں کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے، درخت الودگی کے خاتمے اورچھائوں کے لئے انتہائی ضروری ہیں۔ ڈی سی صالحہ سعید نے کہا کہ پنجاب حکومت کی ہدایت پر کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کا ہفتہ منایا، کلین اینڈ گرین پاکستان مہم روزانہ کی بنیاد پر منانا قومی فریضہ ہے۔

سیشن جج لاہور خالد نواز نے کہا شجر کاری مہم آلودگی کے خاتمے کے لئے ضروری اور ایسے مثبت کام جاری رہنے چاہیئں۔

شجر کاری مہم کے سلسلہ میں تمام ججز، وکلا اور دیگر شخصیات نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ ہمیں اپنی آنے والی نسلوں کو پاک اورصاف ماحول کی فراہمی کیلئے کوششیں کرنی چاہیئں۔

مزیدخبریں